About Me

لیویز فورس باغبانہ خضدار کی اہم کاروائی قتل کے مقدمے میں انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار



 لیویز فورس باغبانہ خضدار کی اہم کاروائی قتل کے مقدمے میں انتہائی مطلوب اور گزشتہ روز باغبانہ باجوئی میں عبدالمالک باجوئی نامی شخص کے گھر پر فاٸرنگ کرنے والے ملزمان لیویز مقابلے کے بعد ساسول سے گرفتار ایک کلاشنکوف برآمد

تفصیلات کے مطابق کل باغبانہ باجوٸی میں عبدالمالک نامی شخص کے گھر پر فاٸرنگ ہوا تھا جسے لیویز فورس نے ناکام بناتے ہوئے ملزمان کا پیچھا کیا تاہم ملزمان مولہ پاشتہ خان ایریا میں پہاڑوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے

واقعہ کا اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار و اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے ملزمان کو ہر صورت میں گرفتار کرنے کی  حکم جاری کی جبکہ اس بابت لیویز انٹیلی جنس کو زمہ داری سونپی گٸی

لیویز انٹیلی جنس ٹیم نے ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے علاقہ ساسول میں انکی نشاندہی کی

ناٸب تحصیلدار حبیب گچکی لیویز انچارج باغبانہ عبدالمالک رند سی آئی اے انچارج نوراحمد زہری کی سربرائی میں لیویز چھاپہ مار ٹیم نے سحری کے وقت ملزم کے ٹھکانے پر دھاوا بول دیا

ملزمان لیویز چھاپہ مار ٹیم کو دیکھ کر بوکھلا گٸے اور لیویز ٹیم پر فاٸرنگ کی تاہم لیویز فورس کے جوانوں نے انتہاٸی چالاکی سے ملزمان سے مقابلہ کرکے ملزم محمد انور ولد عبدالطیف اور عبدالفتاح ولد عبدالعزیز  کو اسلحہ سمیت دبوچ لیا

ملزمان سے ایک کلاشنکوف بمعہ راٶنڈز برآمد ہوئے

واضع رہے ملزمان اس سے قبل 2019 میں مولہ میں فاٸرنگ کرکے دو افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کیا تھا

ڈپٹی کمشنر خضدار و اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے اہم کارواٸی کرنے پر لیویز چھاپہ مار ٹیم کو مبارکباد دی اور انکے کارکردگی کو سراہا۔

Post a Comment

0 Comments