About Me

مستونگ سیاکاری کے الزام میں خفیہ طور پر قتل اور دفنائی گئی لڑکی کی قتل کا معاملہ ایس ایچ او مستونگ کی مدعیت میں مقدمہ درج

 



مستونگ سیاکاری کے الزام میں خفیہ طور پر قتل اور دفنائی گئی لڑکی کی قتل کا معاملہ ایس ایچ او مستونگ کی مدعیت میں مقدمہ درج

مستونگ٫مستونگ کے علاقے میں  22 جون کو سیاکاری کے الزام میں اپنے ہی بہن کو تشدد کے بعد خفیہ طور پر قتل کرکے قریبی قبرستان میں دفنا دیا تھا معاملے کو علاقہ مکینوں نے بھی خفیہ رکھ کر ملزم ی پشت پنائی کی ،جس کا اطلاع ملنے پر ایس ایچ او نے تحقیقات کرکے اپنے مدعیت میں ملزم کے خلاف ایف آئی ار درج کرکے تلاش شروع کردی تفصیلات کے مطابق کلی مرغہ مستونگ میں مورخہ 22جون کو ساحرہ بی بی کو اسکے سگے بھائیوں نے بدترین تشدد اور انسانیت سوز مظالم کے بعد قتل کرکے خفیہ طور پہ دفنا دیا تھا جبکہ علاقہ مکینوں نے بھی ملزم کی پشت پنائی کرکے اس افسوس ناک واقعہ کو خفیہ رکھا تھا جسکی خبر کئی روز گزرنے کے بعد ایس ایچ او مستونگ یونس محمد شہی کو ہوئی جس پر ایس ایچ او نے بروقت کاروائی کرتے ہوۓ اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ، سول سوسائٹی کے لوگوں نے مستونگ ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ کہ ایسے واقعات سے ضلع کا امن خراب کرنے کی کوشش کیا جارہاہے معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے لیکن جاہل لوگ انہی عورتوں پر بدترین ظلم ڈھا کر ان کو قتل کرتے ہیں اس واقعہ میں علاقہ مکینوں کو بھی براہ راست شامل تفتیش کرے  اور ملزمان کو گرفتار کرکے سرے عام پھانسی دیا جائے جبکہ انہوں نے ڈی پی مستونگ اور ایس ایچ او مستونگ کی اس کاروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اسی طرح ملزمان کو بھی سخت سزا دلوا کر ساحرہ بی بی کو انصاف فراہم کیا جائے گا

Post a Comment

0 Comments