About Me

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اہم عوامی نوعیت کے متعدد منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظور ی دیدی



وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اہم عوامی نوعیت کے متعدد منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظور ی دیدی

ہر ضلع میں دو فٹسال گروانڈز اور گنجان آباد اضلاع میں بارہ منی اسپورٹس کمپلکس  سمیت جاری میگا اسپورٹس کمپلکس کی تعمیر کے لئے بھی فنڈز کے 
اجراء کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے 31 ٹاونز کی ماسٹرپلاننگ کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی۔

 ڈاکٹرز اور عوامی مطالبات کے پیش نظر بولان میڈیکل کمپلکس میں دو ہاسٹلز اور ایک فیملی فلیٹ کی بلڈنگ کی تعمیر سمیت شخ زاہدہسپتال میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور پوسٹ گریجویٹ ہاسٹل کی تعمیر کے لئے فنڈز کے اجراء کی اصولی منظو ی بھی دیدی گئی ہے۔


 وزیراعلی نے دکی، زیارت،ژوب، جھل مگسی،آوارن کے لئے 27ایمبولینسز کی خریداری کے لئے فنڈر کی منظوری دیدی۔

اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی، دکی،سبی اور موسی خیل میں ڈائیلائسز یونٹ کے قیام کے لئے فنڈر کی منظوری بھی دیدی ہے۔

 محکمہ تعلیم کے حوالے سے اوستہ محمد میں نئے گرلز ڈگری کالج کی تعمیر،جعفرآباد بوائز انٹرکالج، بارکھان بوائز انٹر کالج، ژوب بوائز انٹر کالج،ڈیرہ بگٹی بوائز انٹر کالج، زیارت بوائز انٹر کالج کو ڈگری کالجز کا درجہ دینے کے لئے فنڈز کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے پشین، قلعہ عبداللہ اورسنجاوی گرڈ اسٹیشن منصوبے کے بقیہ فنڈر کے اجراء کی بھی منظوری دے دی

 وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے محکمہ اطلاعات کی سمارٹ بلڈنگ اور گوادر میں پریس کلب  بلڈنگ کی  تعمیر کے لئے بھی فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔

محکمہ خوارک لورالائی کے آفسران کے لیے رہائشی سہولتوں اور بارکھان اور مسلم باغ میں پی آر سی سینٹرز کے قیام کے لئے بھی فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments