جام کمال اور ناراض ارکان کے درمیان تحفظات کا معاملہ فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل
کوئٹہ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور ناراض ارکان کے درمیان تحفظات کامعاملہ فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہوگیا دونوں جانب سے ارکان متحرک ہوگئے
مذاکراتی عمل کو میڑھ کاشکل دینے کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر ووزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور بی اے پی کے ناراض ارکان کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات اور تحفظات کا معاملہ فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہوگیا ہے اس سلسلے میں بی اے پی کے ناراض ارکان بھی متحد ہوگئے جبکہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کے حامیوں واتحادیوں کی جانب سے مذاکراتی عمل مزید تیز کردیاگیاہے بلکہ مذاکراتی عمل کو میڑھ کاشکل دینے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ،عارف محمد حسنی، حاجی محمدخان طوراتمانخیل، انجینئر زمرک خان اچکزئی ناراض ارکان میرعبدالقدوس بزنجو،سردارصالح بھوتانی، میرظہوربلیدی، سردارعبدالرحمن کھیتران، بشریٰ رند، ماہ جبین شیران، لالا رشید بلوچ، اکبر آسکانی، محمد خان لہڑی اوردیگر کو منانے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں۔
1 Comments
Aj ni to Kal jamo ko Jana prega Allah ka azab nazil ho as manhos pe
ReplyDeleteThanks for comment Admin will review and approved