صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے آج وزیر داخلہ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی سردار غضنفر علی لنگاہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پربات چیت کی گئی- رکن پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلی جام کمال کے ہر ضلع کی یکساں ترقی کے ویژن کو سراہا-وزیر داخلہ میر ضیاء نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی مٹی ہم سب سے اتحاد،یگانگت اور بھائی چارے کا تقاضا کرتی ہے- ہم سب کا فرض ہے کہ اتفاق کی قوت سے پاکستان،بلوچستان کو آگے لے کر جائیں - بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ افراتفری کی سیاست کی- جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں -انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ بلوچستان کے مفادات سب سے زیادہ مقدم ہیں -یہ لوگ ترقی کے سفر کو روکنے کے لئے منفی سیاست کا پرچار کر رہے ہیں - بلوچستان کے سامنے ذاتی مفادات کو ئی حیثیت نہیں -انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت ہمیشہ بلوچستان کے بہن بھائیوں کی مدد میں آگے رہی ہے- صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں -بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ بلوچستان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں گے۔سردار غضنفر علی خان لنگاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال نے بین الصوبائی ہم آہنگی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے وزیر اعلی جام کمال کی قیادت میں بلوچستان حکومت گرانقدر تعاون کر رہی ہے-سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے بلوچستان کو یکساں ترقی کا نیاروڈ میپ دیا ہے -وزیر اعلی بلوچستان نے صوبے کے عوام کی حقیقی ترقی کے لئے پائیدار اقدامات کئے ہیں -
0 Comments
Thanks for comment Admin will review and approved