About Me

کوئٹہ میں ایرانی نصاب پڑھانے والے مزید دو سکول سیل کارروائی کے دوران ایرانی نصاب پڑھانے والے سکولوں کی انتظامیہ یہ واضح کرنے میں ناکام رہی



کوئٹہ میں ایرانی نصاب پڑھانے والے مزید دو سکول سیل
کارروائی کے دوران ایرانی نصاب پڑھانے والے سکولوں کی انتظامیہ یہ واضح کرنے میں ناکام رہی کہ وہ سکولوں میں پاکستان کے قوانین اور نصاب کے مطابق تعلیم دے رہے ہیں۔


اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ ان سکولوں میں ایرانی تاریخ اور ثقافت کو فروغ دیا جا رہا تھا(تصویر: اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ زوہیب الحق)

کوئٹہ میں ایرانی نصاب کےتحت چلنے والے چھ سکولوں کی بندش اور مزید دو کی نشاندہی کے بعد ضلعی انتظامیہ اور بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کردیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ زوہیب الحق کے مطابق ’سیل کردہ سکولوں کے نصاب میں وہ کتابیں شامل ہیں جو فارسی زبان میں ہیں۔ ان میں پاکستان کے حوالے سے کوئی بھی کتاب موجود نہیں ہے۔‘

ذرائع کے مطابق چندماہ قبل پاکستان کے تین سکیورٹی اداروں نے ایرانی سکولوں کے حوالے سے تحقیقات شروع کی تھیں۔ جن کی رپورٹس کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ ’ان سکولوں میں ایرانی تاریخ اور ثقافت کو فروغ دیا جا رہا تھا۔‘

دوسری جانب ان سکولوں میں ملنے والے مذہبی نصابی کتب کا متعلقہ ادارے جائزہ لے رہے ہیں کہ ان میں کس قسم کا مواد شامل کیا گیا ہے۔

نجی سکولوں کی رجسٹریشن اور چھان بین کرنے والے ادارے بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حکام کے مطابق ’تحقیقاتی رپورٹ میں دس سکولوں کی اطلاع دی گئی ہے۔ آٹھ سکول اب تک سیل ہوچکے ہیں۔‘

بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرمانیٹرنگ اینڈ ایولیشن شبیر احمد نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’ہم نے شکایات سامنے آنے کے بعد ان سکولوں کی چھان بین شروع کی۔‘

شبیر احمد نے بتایا کہ ’ادارے نے ان سکولوں کو پہلے لیٹر جاری کیے کہ وہ اپنی رجسٹریشن کے حوالے سے معلوم دیں اگر رجسٹرڈ نہیں ہیں تو کروادیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’لیٹر ملنے کے بعد سکول کے عملے نے رجسٹریشن فارم وصول کیے اور بعد میں انہوں نے جمع کروا دئیے لیکن فارم مکمل نہ ہونے پر ہم نے ان کو واپس کرکے دوبارہ مطلوبہ چیزیں شامل کرنے کا کہا تھا۔‘

شبیر کے بقول ’مذکورہ سکول رجسٹریشن کی شرائط پوری نہ کرسکے اور ہماری ٹیم نے ان کے ذمہ داران سے ملاقات کرکے انہیں بتایا کہ اگر وہ شرائط پوری نہیں کریں گے تو ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کردیا جائے گا۔‘

بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ جب ایرانی نصاب پڑھانے والے سکولوں کے ذمہ داران رجسٹریشن کی شرائط پوری نہ کرسکے تو ہم نے کارروائی شروع کی اور پہلے مرحلے میں ہزارہ ٹاؤن کرانی میں واقع چھ سکول بند کردیے

Post a Comment

0 Comments