بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں پنجگور کے ترقیاتی منصوبوں کی بجٹ میں اضافے کو غلط رنگ دیکر سیاسی مخالفین کی جانب سے لوگوں کی رائے کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے حقیقت یہ ہے کہ پنجگور کے اردگرد 40کلو میٹر ڈبل کیرج وے روڈ بنایا جا رہا ہے جو پنجگور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے جب 40 کلو میٹر ڈبل کیرج وے کےلئے روڈ کٹنگ میں لوگوں کے گھر،دوکان، کھجور کے باغات بھی آئینگے جنکو انکی اراضیات کی قیمت حکومت ریونیو ایکٹ کے تحت لینڈ ریزوکیشن اور کمپلسیشن کے تحت ادا کرے گی جو انکا قانونی حق ہے کیونکہ یہ لوگ ہزاروں سالوں سے پشت در پشت انہی زمینوں پر آباد ہے اور اس قانون کے تحت اسلام آباد ، پنڈی ،لاہور ،کوئٹہ سمیت جہاں کئی پے بھی روڈ کٹنگ میں جن لوگوں کی اراضیات آئی ہے اُنکو رقم ادا کی گئی ہے حالیہ دنوں میں کوئٹہ کے سریاب روڈ اور سبزل روڈ کے متاثرین کو بھی رقم ادا کی جارہی ہے تو کیا وجہ ہے کہ پنجگور کے متاثرین کو رقم کی ادائیگی کے پیسوں پر واویلہ کیا جارہا ہے اب کے اس بجٹ میں پنجگور کیلئے جو رقم اضافہ کیا گیا ہے وہ انہی لوگوں کی اراضیات ، گھر، دوکان اورکھجور کے باغات کےلئے ہے جو اس وقت متاثر ہوئے ہیں در اصل پنجگور کی ترقی سیاسی مخالفین سے ہضم نہیں ہو رہی اور جب سے پنجگور میں ترقیاتی کاموں کا ایک سلسلہ شروع ہوا ہے تو انکی نیندیں حرام ہو گئی ہے اور وہ کسی نہ کسی طرح سے ان کاموں کی مخالفت کےلئے بد نیتی اور جھوٹ پر مبنی پروپگنڈا کرتے رہتے ہیں
0 Comments
Thanks for comment Admin will review and approved