About Me

مستونگ میجر (ر)محمد الیاس کبزئی اورچیف ایگزیکٹیو پی پی ایچ آئی بلوچستان اسفندیار بلوچ  نے باقاعدہ افتتاح کردیا

 



مستونگ///// ضلعی انتظامیہ اور پی پی ایچ آئی کی کاوشوں سے کھڈکوچہ کے وسطی گنجان آبادی والے علاقے میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر اپنی مدد آپ کے تحت بی ایچ یو ہسپتال اور ایمرجنسی سینٹر کا قیام عمل میں لاکر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ر)محمد الیاس کبزئی اورچیف ایگزیکٹیو پی پی ایچ آئی بلوچستان اسفندیار بلوچ  نے باقاعدہ افتتاح کیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کھڈکوچہ کے ایریا میں  گنجان آبادی کی وجہ سے  اکثر و بیشتر ٹریفک کے حادثات رونما ہوتے ہیں اور آس پاس طبی امداد کے لیئے کوئی صحت کے مرکز یا ایمرجنسی سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی کے دوران زخمی مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور اکثر اوقات مریض بروقت طبی امداد نہ ملنے پر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیھٹتے ہیں  ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر)محمدالیاس کبزئی نے قومی شاہراہ کھڈکوچہ تحصیل کے مقام پر انتظامیہ کی نئے بننے والے کوارٹر کو بی ایچ یو کا درجہ دیکر پی پی ایچ آئی کی تعاون سے انھیں فعال کرکے اس میں 24 گھنٹے ہیلتھ ایمرجنسی سروس بناکر ڈپٹی کمیشنر مستونگ میجر (ر) الیاس کبزئی اورچیف ایگزیکٹیو پی پی ایچ آئی بلوچستان اسفندیار بلوچ  نے آج اس کا  باقاعدہ افتتاح کیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاءالمنیم ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب محمد شہی  و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر)الیاس کبزئی نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے کی فعالیت  کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہیں،ضلع میں غیر فعال مراکز صحت کو ترجیہی بنیادوں پر پی پی ایچ آئی کے تعاون سے مکمل سہولیات کے ساتھ فعال کررہےہیں تاکہ دور دراز کے علاقوں کے عوام جو شہروں تک نہیں جاسکتے انہیں انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات مل سکے۔انھوں نے کہاکہ آج بھی جوکھڈکوچہ تحصیل کے مقام پر ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کیاگیااس سینٹر کو پی پی ایچ آئی کی مکمل تعاون سے چوبیس گھنٹے  فعال رکھا جائے گا اور سینٹر کو ایمبولینس بھی فراہم کی جارہی ہیں، اس سینٹر سے علاقے کے عوام کوعلاج معالجے کے حوالے سے درپیش مسائل میں کمی ہوگی اور ساتھ ہی قومی شاہراہ پر ٹریفک کے حادثات کے واقعات کے زخمیوں کی جان بچانے کیلئے بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی جاسکے گی انھوں نے کہاکہ قومی شاہراوں پر کھڈکوچہ کے علاقے کی آبادی زیادہ ہے یہاں پر مزید ہیلتھ سینٹرز کو مکمل فعال کرینگے اور ساتھ ہی بہت جلد دشت میں قومی شاہراہ پر اور اس کے بعد تیسرے مرحلے میں کوئیٹہ  تفتان قومی شاہراہ پر ریسکیو سینٹرز قائم کیے جائینگے،ضلع مستونگ کے کھڈکوچہ میں باغات ہونے کی وجہ سے اور گرمیوں کے سیزن میں سندھ سمیت مختلف علاقوں سے لوگ یہاں مزدوری کیلئے آتے ہیں اس لئے کھڈکوچہ میں صحت کے حوالے سے مسائل کافی زیادہ پائے جاتے ہیں اسی لیے ضلعی انتظامیہ نے صحت کے مراکز کو فعال کرنے پر خصوصی توجع دیتے ہوئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں،انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سب سے پہلے کھڈکوچہ میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی شروع چونکہ عطائی ڈاکٹر لوگوں کے جانوں سے کھیل رہے تھے اور ضلعی انتظامیہ نے انکے کلینکس سیل کردئے اور مزید بھی عطائی ڈاکٹروں کےخلاف سخت کاروائی کی جائے گی کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔، اس دوران  پی پی ایچ آئی بلوچستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  اسفندیار بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی کی کاوشوں اور ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ہمیں ایک مکمل عمارت دیکر عوام دوستی کا ثبوت دیا اور ہم نے اس سنیٹر کو آج فعال بنا کر اس میں پی پی ایچ آئی کے  ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف 24 گھنٹے ہیلتھ ایمرجنسی میں فرائض انجام دینگے انہوں نے کہا کہ   پی پی ایچ آئی بلوچستان میں ہیلتھ سینٹرز کو فعال کرنے اور ڈاکٹروں سمیت تمام سہولیات فراہم کی جارہی پیں جبکہ شاہراوں پر حادثات کے واقعات میں فوری ریسکیو کرنے کیلئے بلوچستان بھر میں ایم ای آر سی کے 25 ریسکیو سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جس کے اہلکار حادثات کے واقعات پر فوری موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ کھڈکوچہ کے علاقے میں ضلعی انتظامیہ مستونگ کے تعاون سے ایم ای آر سی 1122 سینٹر قائم کیاجائےگا۔انھوں کہاکہ ضلعی انتظامیہ خصوصا ڈپٹی کمشنر مستونگ کا ہم بےحدمشکور ہیکہ انھوں نے زاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس بلڈنگ کو زیراستعمال لاکر ہیلتھ سینٹر بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ہماری مدد کی۔پی پی ایچ آئی بلوچستان کے مختلف شاہراوں خصوصا کوسٹل ہائی وے پر مختلف مقامات پر ایم ای آر سی کے سات ریسکیو سینٹر ز کی قیام عمل میں لائی جا رہی ہے

Post a Comment

0 Comments