About Me

سرکاری املاک عوام کی امانت ہیں، تحفظ لازم ہے، ضیاء لانگو

 



سرکاری املاک عوام کی امانت ہیں، تحفظ لازم ہے، میر ضیاء لانگو


کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے ممبر این آئی سی ایل و چیف ایگزیکٹو آفیسر  خالد حمید،اور جنرل منیجر رومانہ کاکڑ نے وزیر داخلہ آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سی ای او خالد حمید نے صوبائی وزیرداخلہ کو سرکاری اثاثوں کی انشورنس پالیسی اور اس کی اہمیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ آرڈیننس 2000کے سیکشن 166کے تحت سرکاری اثاثوں کی انشورنس وقت کی ضرورت ہے کیونکہ انشورنس نہ ہونے کی صورت میں چوری،دھماکے، حادثے اور آتشزدگی جیسے واقعات میں حکومت کو لا تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے، اس مقصد کے لئے وزارت تجارت میں این آئی سی ایل کا قیام عمل  میں لایا گیا ہے صوبائی وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری املاک گاڑیاں اور دوسری ضروری اشیاء  بھی عوام کی امانت ہیں جس کا تحفظ لازم ہے اور موجودہ صوبائی حکومت قوانین اور قوائد و ضوابط پر مکمل عمل درآمد کرانے پر یقین رکھتی ہے،ملاقات میں صوبائی وزیر نے قانون کے مطابق قوانین پر عمل درآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی مزید برآں صوبائی وزیر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ متعلقہ حکام جن میں ڈائریکٹوریٹ جنرل پی ڈی ایم اے، ڈی جی لیویز آفس، ڈائریکٹوریٹ شہری دفاع و دیگر متعلقہ اداروں میں مزکورہ انشورنس کے حوالے سے اجلاس رکھیں جائیں گے جس کے تحت اس حوالے سے باقاعدہ آگاہی مہم شروع کی جائیگی تاکہ قومی اثاثہ جات کے تحفظ کے لیے لائحہ عمل تیار کرکے اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے۔

Post a Comment

0 Comments