About Me

سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن نور الحق بلوچ نے شیخ زید ہسپتال میں نئے نیورو فزیالوجی سروسز ٹیسٹنگ سینڑ کا افتتاح کردیا

 



سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن نور الحق بلوچ نے شیخ زید ہسپتال میں نئے نیورو فزیالوجی سروسز ٹیسٹنگ سینڑ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ طبی سہولیات اور جدید ٹیسٹنگ سمیت ادویات کی فراہمی  سمیت صوبے کے تمام ڈویژنل ہسپتالوں اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبے میں پہلی مرتبہ EEG, EMG , Evoked Potential کی جدید مشنری اور آلات سے ٹیسٹوں کا آغاز عوام کو ایک بہترین تحفہ ہے۔ اس موقع پر ایم ایس خلیفہ بن زید شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر فرید احمد سمالانی ، ڈیژنل ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویژن ڈاکٹر شوکت علی بلوچ ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نیورو فزیالوجی ڈاکٹر اسٹنٹ پروفیسر احمد ولی ، اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبد الحلیم،ڈاکٹر منیر جمال گچکی، اسٹاف آفیسر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ شوکت بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن نور الحق بلوچ نے کہا کہ ان جدید نوعیت کے ٹیسٹوں کو سر انجام دینے سے پہلے عوام دیگر صوبوں میں مہنگے علاج کے غرض جانا پڑتا تھا جبکہ صوبے کے دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کو ان کے اپنے صوبے میں اعصابی امراض جن میں مرگی، اعصابی نسوں کی کمزوری ، پٹھوں کی کمزوری ، پیدائشی طور پر اندھے ، گونگے اور بہرے پن کے شکار بچوں  کے طبی معائنہ اور انتہائی قابل مستند ڈاکٹرز و طبی عملے کے سر پرستی میں ٹیسٹوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، بلوچستان میں تکنیکی مہارت سے بہرہ مند انتہائی قابل ڈاکٹرز کی موجودگی ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں انہوں نے شیخ زید ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹر احمد ولی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی اور کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے پی ایس محمد رفیق کھوسہ کو  تعریفی سند دینے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے حامل افرادی قوت کو اپنا افتخار سمجھتے ہیں ۔ صوبے میں پہلی مرتبہ نئے ہسپتالوں اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے جس کے انتہائی دور رس نتائج برآمد ہونگے ۔ بعداز سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن نور الحق بلوچ نے ہسپتال کے لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اس موقع پر انہیں مائیکروبیالوجسٹ ڈاکٹر جویریہ اور ایم ایس ڈاکٹر فرید احمد سمالانی نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ زید ہسپتال میں بہت جلد مخلتف ٹیسٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں CRP،  D-Dimer, Ferritin, Prolactin, Thyroid Profile , Electrolytes, P.T, APTT, INR, FNAC, Bone Marrow Test کی سروسز شروع کی جائیں گی۔

Post a Comment

0 Comments