About Me

بلوچستان بھر کے تمام قومی شاہراہوں کو بند کر دیا جائے گا بلوچستان بھر کے ٹرانسپورٹ کو غیر معینہ مدت تک کھڑی کر دی جائیگی

 



بلوچستان بھر کے تمام قومی شاہراہوں کو بند کر دیا جائے گا بلوچستان بھر کے ٹرانسپورٹ کو غیر معینہ مدت تک کھڑی کر دی جائیگی جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ حکام پر ہوگی۔میرحکمت لہڑی

آل بلوچستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی میر حکمت لہڑی نے بلوچستان بھر کے ٹرانسپورٹرز کے عہدیداروں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محراب پندرانی واقعہ قابل مذمت ہے لیکن اُسکے آڑ میں ایس پی سریاب کی جانب سے بلا جواز غیر قانونی طورپر غیر متعلقہ افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے ایس پی سریاب زاتیات پر اُتر کر غیر قانونی حربے استعمال کر کے سدا بہار ٹرمینل کو سیل کیا ہے واقعہ کے بعد روزانہ کی بنیاد پر ہمارے کلی کا معاصرہ کرکے چادر و چاردیواری کی پامالی کی جا رہی ہے گزشتہ دس دنوں سے میرے بھائی میر حشمت لہڑی کو ایس پی سریاب نے تھانہ بلا کر گرفتار کر لیا جنہیں روزانہ کی بنیاد پر مختلف تھانوں میں شفٹ کر کے ٹارچر کیا جا رہا ہے حکومت و ایس پی کے جانب سے ہمارے خلاف ذاتیات کیا جا رہا ہے ٹرانسپورٹ کے دفاتر کو بلاجواز بند کیا جا رہا ہے ہنگامی مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر نائب صدر بلوچستان بس فیڈریشن حاجی ملک شاہ جمالدینی،آل مکران کوچ یونین کے صدر حاجی میر علی نواز لہڑی،صدر تفتان بس یونین حاجی اللہ بخش بادینی،حاجی عبدالمالک محمد حسنی،حاجی نادر خان بادینی،حاجی حنیف بنگلزئی،حاجی طاہر محمد حسنی،حاجی دل مراد،حاجی خدائیداد شاہوانی،منی یونین حاجی محمد افضل شاہوانی،کوئٹہ صادق آباد کے صدر میر خالق مری ودیگر نے کہا کہ ایس پی سریاب پنجاب و سندھ کے طرز پر غیر قانونی و غیر آئینی حربے استعمال کر کے چادر و چار دیواری کی پامالی کررہے ہیں بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے یہاں کے اپنے رسم و رواج ہیں لیکن باہر سے آنے والے آفسیران رسم و رواج کو پاؤں تلے روند رہے ہیں جس کی اجازت ہم اُنہیں نہیں دینگے واقعہ میں جو ملوث ہیں جن کے خلاف ایف آئی آر چاک ہیں انکے خلاف کارروائی کی جائے لیکن کس قانون کے تحت ٹرانسپورٹ دفاتر کو بند،ملازمین کو گرفتار کیا جا رہا ہے سدا بہار ٹرمینل میں درجنوں ٹرانسپورٹرز کے کوچز چلتے ہیں اور ہزاروں افراد کے روزگار سدابہار ٹرمینل سے منسلک ہے بلوچستان میں آج تک جتنے بھی معاملات ہوئے ہیں وہاں کسی کے کاروبار کی بندش ہمیں نظر نہیں آئی ہیں لیکن ہمارے ساتھ انتظامیہ کی جانب سے نارواء سلوک کیا جا رہا ہے سدابہار ٹرمینل کو کس قانون کے تحت بندکیا گیاانہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ انتظامیہ ایک سازش کے تحت ہمیں حراساں کررہی ہیں اور ہمارے گھروں پر ماورائے قانون چھاپے مارے جا رہے ہیں ٹرانسپورٹر میر حشمت لہڑی کو ایک بہانے سے پولیس تھانہ بلایا گیا اور انہیں لا پتہ کر دیا گیا کوئٹہ انتظامیہ کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کیخلاف کسی بھی حد تک جائیں گے حاجی میر حکمت لہڑی ودیگر نے کہا کہ میر حشمت لہڑی کو جلد از جلد رہا کیا جائے اور سدا بہار ٹرمینل کو کھول دیا جائے اور ضلعی انتظامیہ ہمیں بلاجواز تنگ کرنے کا سلسلہ ترک کریں انتظامیہ نے اگر اپنی روش نہیں بدلی تو مجبوراً بلوچستان بھر کے تمام قومی شاہراہوں کو بند کر دیا جائے گا بلوچستان بھر کے ٹرانسپورٹ کو غیر معینہ مدت تک کھڑی کر دی جائیگی جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ حکام پر ہوگی اور کوئٹہ انتظامیہ کی غیر قانونی اقدامات کیخلاف معزز عدالت عالیہ سے رجوع کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments