About Me

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے آج یہاں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اس موقع پر سینیٹر انوار الحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے



اسلام آباد
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے آج یہاں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اس موقع پر سینیٹر انوار الحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے ملاقات میں صوبے کی دیرپا ترقی سی پیک  وفاقی اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی کوئی وزیر اعلی نے آرمی چیف کو صوبے میں حکومت کی جانب سے تعلیم صحت کھیل سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر عملی اقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ صوبے میں بہت سے ترقیاتی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ نئے منصوبے بھی شروع کیے جا رہے ہیںاس موقع پر آ رمی چیف نے بلوچستان حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اور بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی منتخب  حکومت ہے اور خو شی کی بات ہے کہ وہ عام آ دمی کی حالت بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے عوام کا اپنے منتخب نمائندوں پر اعتماد کا اظہار ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت درست سمت کی طرف جارہی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان حکومت پر کھلا اعتماد خوش آ ئند ہے اور یہ منتخب حکومتوں کا کام ہے کہ عوام کے مسائل پر توجہ دیں آرمی چیف نے کہا کہ سیکورٹی اداروں نے امن و امان کی بحالی کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اور امن و امان کے قیام سے ہی ترقی ہوتی ہے اور امن وامان کے لئے سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کو کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا انھوں نے کہاکہ صوبے میں نوجوانوں کے لئے تعلیم وظائف اور کھیلوں کی سہولیات  کی فراہمی سے نوجوان نسل کو استفادہ ہوگا اور وہ منفی سرگر میوں سے دور رہیں گےاسی صورت سرمایہ کاری ٹور ازم اور دیگر اقدامات کو بھی فروغ ملتا ہے اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ آج بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی اداروں اداروں کی قربانیوں کی بدولت حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments