About Me

عالمی ادارہ صحت اور حکومت بلوچستان نے صوبے کی  جیلوں میں مریضوں کی نفسیاتی کونسلنگ اور علاج کے لئے سائیکاٹری  ٹیلی میڈیسن مراکز کے قیام کا فیصلہ کرلیا



عالمی ادارہ صحت اور حکومت بلوچستان نے صوبے کی  جیلوں میں مریضوں کی نفسیاتی کونسلنگ اور علاج کے لئے سائیکاٹری  ٹیلی میڈیسن مراکز کے قیام کا فیصلہ کرلیا ، 


کوئٹہ، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی زیر صدارت اجلاس ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں  اور آئی جی جیل خانہ جات کی شرکت 


کوئٹہ، بلوچستان کی جیلوں میں روزمرہ امراض کے ساتھ ساتھ نفسیاتی مسائل اور مشکلات سے دوچار قیدیوں کی کونسلنگ اور علاج کیا جائے گا،  پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی 


کوئٹہ،  صحت عامہ سے متعلق پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا منصوبہ ہوگا ، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی 


کوئٹہ، نفسیاتی مسائل سے دوچار قیدی مریضوں کے علاج معالجے کے لئے بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف سائیکاٹری میں ایک وارڈ کو سب جیل قرار دیا جائیگا،  پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی 


کوئٹہ، ڈبلیو ایچ او کی معاونت سے بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف سائیکاٹری کے ماہرین قیدیوں کے نفسیاتی علاج معالجے اور کونسلنگ کے لئے سروسز فراہم کریں گے،  پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان 


کوئٹہ، منصوبے کا آغاز سنٹرل جیل کوئٹہ سے کیا جائے گا،  جس کے بعد بتدریج دائرہ پورے صوبے کی جیلوں تک بڑھایا جائیگا،  پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی 


کوئٹہ، بلوچستان میں قیدیوں کے نفسیاتی علاج معالجے اور کونسلنگ کے لئے تاریخ میں پہلی بار ٹیلی میڈیسن مراکز قائم کئے جاررہے ہیں،  آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان عثمان غنی صدیقی 


کوئٹہ،  ٹیلی میڈیسن سینٹر قیدوں کی اصلاح میں اہم کردار ادا کریں گے ، آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان 


کوئٹہ، بلوچستان کی جیلوں کو اصلاح معاشرہ کا عملی نمونہ بنانا چاہتے ہیں،  آئی جی جیل خانہ جات 


کوئٹہ، بلوچستان کی جیلوں میں نفسیاتی کونسلنگ کے ساتھ قیدیوں کو مختلف شعبوں میں روزگار کے قابل بنانے کے لیے ہنر سکھائے جاررہے ہیں،  آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان عثمان غنی صدیقی 

Post a Comment

0 Comments