About Me

جام کمال صاحب اگر آپ نے باپ پارٹی کو بہتر انداز میں چلایا ہے تو ہر ڈویژن کا آرگنائزر آپ کے خلاف کیوں ہیں؟

 



جام کمال صاحب اگر آپ نے باپ پارٹی کو بہتر انداز میں چلایا ہے تو ہر ڈویژن کا آرگنائزر آپ کے خلاف کیوں ہے ؟
 
کل رات وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے پارٹی صدارت سے استفی دے دیا اس کی وجوہات یہ تھی کے تمام ڈویژنوں کے صدور جام کمال  کے خلاف ہو گئے ہیں کل شام جب چیف آرگنائزر جان جمالی صاحب کے سامنے بیٹھک ہوئی تو سارے ڈویژن صدور پٹ پڑے ان کا کہنا تھا آج تین سال ہونے کو ہے لیکن ھم اپنے علاقوں میں عوام کا سامنا نہیں کر سکتے تمام فنڈ ہمارے مخالفین کو دیئے جا رہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنرز کو کہا جاتا ہے ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا جائے ہمیں کوئی عزت نہیں دی جاتی ، وزیر اعلی ہاوس میں درباریوں نے قبضہ کر رکھا ہے  وزیر اعلی ہاوس میں ایسے اشخاص کو بٹھایا گیا ہے جن کو کوئی نہیں جانتا ، ان کو کروڑ روپے کے فنڈ دیئے گئے ہیں یہ بھی سننے میں آیا ہے ایسے غیر منتخب نمائیدے بھی ہے جن کو 90 کروڑ سے 1 ارب تک فنڈ دیا گیا ہے  یہ کہاں خرچ کر رہے ہیں کسی کو کچھ نہیں پتہ  غیر معروف لوگوں کو کواڈینیٹر بنایا گیا ہے جن کا پارٹی ممبران کو پتہ نہیں ہے  پارٹی کو اگر اس طرح چلانا ہے تو پارٹی آگے نہیں چل سکتا پھر ہمارے استفی حاضر ہے اسکے علاوہ تمام ممبران نے یہ فیصلہ کر لیا تھا اگر جام کمال پارٹی اجلاس طلب کریں گے تو ھم صدور میں سے کوئی بھی شرکت نہیں کریگا ، انہی حالات کی وجہ سے کل رات وزیر اعلی جام کمال نے ٹیوٹر کے ذریعے اپنا استفی پیش کر دیا کل کے میٹنگ سے ظاہر ہوتا ہے وزیر اعلی جام کمال صاحب اکثرت کھو چکے ہیں اب ان کے پاس کولیشن پارٹنر رہ گئے ہیں جن کی تعداد کچھ اس طرح ہے (4 اے این پی) ، (2 ایچ ڈی پی) ، (1 جے ڈبلیو پی) ، (1 نواب ثناہ اللہ زہری) ، (5 تحریک انصاف کے دوست) ،، تحریک انصاف کے نوبزادہ نعمت زہری اور نصیب اللہ مری پہلے ہی ناراض ارکان کے ساتھ قسم قرآن کر چکے ہیں باپ پارٹی کے ارکان میں ، میر عارف جان حسنی ، میر سلیم کھوسہ، میر ضیاء لانگو جام کمال کے ساتھ ہے انہوں نے ناراض ارکان کو منانے کی بہت کوششیں بھی کی تھی ، 
یہ 4 ارکان سردار مسعود لونی ، طور اتمانخیل، مٹھائی خان کاکڑ ، نور محمد دمڑ  باپ پارٹی کے حالات کو دیکر فیصلہ کریں گے اب جام کمال کے پاس دو ہی راستے رہ گئے ہیں  وہ وزیر اعلی کے عہدے سے استفی دے دیں یا گورنر سے کہ کر اسمبلیاں توڑ دیں تیسرے راستے کی کوئی امید نہیں کیونکہ ناراض ارکان اور اپوزیشن چری تیز کر کے بیٹھے ہیں آج باپ پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ھاشمی نے باپ پارٹی کے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے لگتا ہے وہاں بھی جام صاحب کے خلاف لوگ اپنا رائے کا اظہار کریں گے 

Post a Comment

0 Comments