قلات
بلوچستان میں تعلیمی نظام کی درستگی کے تمام دعوے جھوٹے ہیں سلیکٹڈ حکمران قلات سمیت بلوچستان کے دیگراضلاع میں چار سالوں سے انٹرنیٹ بحال نہیں کرسکے۔ بی ایس او کے تمام دھڑوں کو یکجا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔قلات سمیت دیگرعلاقوں میں انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے احتجاج کریں گے۔ بی ایس او پجار قلات زون کے صدر ثناء بلوچ فرحان بلوچ شعیب بلوچ اشفاق بلوچ نے اپنے ساتھیوں سمیت بی ایس او پجار سے استعفی دے کر جہانگیرمنظور بلوچ کی قیادت میں بی ایس او میں شمولیت کا اعلان کردیا۔بی ایس او کے مرکزی چئیرمین جہانگیر منظور بلوچ قلات زون کے آرگنائزر سلمان بلوچ بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر مراد مینگل ثناء بلوچ کی موجودگی میں انہوں نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں بی ایس او پجّار سے استفعیٰ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کےرکن ناصر بلوچ بشیر بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ بی ایس او شہدا کی تنظیم ہے اور شہدا کی طویل تاریخ ھے شہید حمید شہید حبیب جالب شہید منظور بلوچ سمیت دیگر کی قربانیوں کی وجہ سے بلوچستان میں تعلیمی ادارے قائم ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سامراج اور حکمرانوں کو بی ایس او کی جدجہد سے خوف ہے اور اسی وجہ سے عظیم تنظیم کو سازشوں کے ذریعے ٹکڑوں میں تقسیم کرکے بلوچ قومی سیاست کو انتشار سے دوچار کردیا ھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ھیں سلیکٹڈ حکومت تعلیمی ترقی کے جو دعوے کرتا ہے وہ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہیں قلات سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چار سالوں سے انٹرنیٹ نہیں ہے۔ انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے طلباء آن لائن کلاسز نہیں لے سکتے۔ انہوں نے نئے شامل ہونے والے طلباء کو شمولیت پر مبارکباد دیتے ھوئے کہا کہ ان کی ذمہ داری ھے کہ وہ یونٹ سازی کرکے تنظیم کو فعال و منظم کریں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بہنیں طلباء سیاست میں حصہ لیکر بلوچ سیاست میں اپنا کردار ادا کریں۔
0 Comments
Thanks for comment Admin will review and approved