اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس
ناراض حکومتی رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے قرارداد پیش کی۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان صاحب کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش۔
تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حق میں 33 ارکان نے ووٹ دیئے،
ہمارے 5 لوگ مسنگ ہیں انہیں فوری سامنے لایا جائے،عبدالرحمن کھیتران کا الزام،
جام کمال خان کو اخلاقی طور پر ابھی استعفیٰ دے دینا چاہیے،
جام کمال سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے استعفیٰ بہترین آپشن ہے
جام کمال خان کو زبردستی اقتدار کے ساتھ چپکے نہیں رہنا چاہیے،
اب یہ ایوان نہیں چل سکتا جام کمال خان کے ساتھ۔
جام کمال کے مستعفی ہوجانے میں سب کی عزت ہے،
اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ کا بلوچستان اسمبلی میں خطاب
کوئٹہ ہمارے پانچ افراد لاپتہ ہو گئے ہیں،
جب تک لاپتہ ارکان نہیں آتے گھر نہیں جائیں گے،
انہیں آئینی جمہوری حق استعمال کرنے کی اجازت دی جائے،
اسپیکر لاپتہ افراد کو ہاوس میں لائیں،
چیف ایگزیکٹیو عوام کی خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے،
ان باتوں پر عمل ہو گا تو عوام کا اعتماد چیف ایگزیکٹیو پر ہوگا،
وزارت اعلی انتہائی اہمیت کا حامل منصب ہے،
بلوچستان میں سوئی گیس کی صورتحال تشویشناک ہے،
ہمارے سردی علاقوں میں گیس کی سپلائی قصدا روک دی جاتی ہے،
چیف ایگزیکٹیو اہم مسئلہ کی جانب توجہ نہیں دے گا تو کس طرح لوگوں کا ان پر اعتماد ہو گا،
عدم اعتماد پیش کرنیکی اجازت کیلئے 33 اراکین نے کھڑے ہوکر حق میں ووٹ دیا
وزیر اعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کرنے کیلئے آج اسمبلی کے اگلے اجلاس کی تاریخی کا اعلان کرینگے
0 Comments
Thanks for comment Admin will review and approved