پارلیمانی سربراہ پی ٹی آئی بلوچستان سردار یار محمد رند کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس
پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف سردار رند نے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
اجلاس میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری ، نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری ، ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسی خیل ، صوبائی وزیر میر عمر جمالی ، ایم پی اے مبین خلجی ، ایم پی اے بی بی فریدہ اجلاس میں شریک
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر طویل تبادلہ خیال
اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی سے تفصیلی مشاورت و گفتگو
اجلاس میں متفقہ فیصلہ ھوا کہ بلوچستان عوامی پارٹی مرکز اور صوبے میں ہماری اتحادی جماعت ھے ، بلوچستان عوامی پارٹی کی اکثریت جو فیصلہ کریں گی اس کے بعد ہم دوبارہ مل کر ہم ان کے ساتھ مذاکرات کریں گے کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں اکثریتی جماعت اور ہماری اتحادی ھے ہم یہ امید کرتے ھیں کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین بلوچستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ھوئے کوئی مثبت فیصلہ کریں گے تاکہ بلوچستان میں موجودہ سیاسی صورتحال کی کشمکش کو ختم کیا جاسکے
0 Comments
Thanks for comment Admin will review and approved