About Me

میر عبدالقدوس بزنجو وزیر اعلی بلوچستان جبکہ اسپیکر کے عہدے کے لئے میر جان محمد جمالی کے نام پر اتفاق

 




میر عبدالقدوس بزنجو وزیر اعلی بلوچستان جبکہ اسپیکر کے عہدے کے لئے میر جان محمد جمالی کے نام پر اتفاق


تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے اہم سرکردہ رہنماؤں کا اجلاس منعقد ہوا۔


 اجلاس میں بی اے پی کے میر عبدالقدوس بزنجو۔ظہور بلیدی میر جان محمد جمالی۔ اور سردار صالح بھوتانی نے شرکت کی اجلاس میں صوبے کے لئے اتحادیوں کے تعاون سے بنے والی نئی حکومت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔طویل مشاورت کے بعد  پارٹی کی جانب سے نئے قائد ایوان کے لئے عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے ۔جبکہ اسپیکر کے عہدے کے لئے میر جان محمد جمالی پارٹی اور اتحادیوں کے مشترکہ امیدوار ہونگے۔اجلاس میں طے کیا گیا ہے ۔کہ قائد ایوان اور اسپیکر کے انتخابات کے بعد کابینہ کے لئیے نام بھی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اتفاق رائےسے فائنل کردئیے جائیں گے


اجلاس میں بی اے پی کے رہنماؤں نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ کہ بی اے پی کے نئے قائد ایوان کے لیے پارٹی رہنماؤں میں کوئی اختلافات ہیں ایسی من گھڑت خبریں مخالفین کی خواہشات تو ہوسکتی ہیں۔
 لیکن حقیقت نہیں ،عوام افواہوں پر کان نہ دھریں بلوچستان کے لیے ایک مثالی حکومت قائم کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments