About Me

صوبائی حکومت قبائلی تنازعات کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریگی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان



صوبائی حکومت قبائلی تنازعات کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریگی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو

کوئٹہ: 21 نومبر
 وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مستونگ کے علاقے میں ابابکی قبیلے کے سربراہ و سیاسی رہنما سردار زادہ میر محمد خان ابابکی پر نامعلوم افراد کی فائیرنگ کے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے واقعہ میں سردار زادہ میر محمد خان ابابکی اور انکے ساتھیوں کے جانبحق ہونے پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے پولیس اور انتظامیہ کو دہشت گردی کی اس کاروائی میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے واقعہ کے پس پردہ محرکات کا جائیزہ لینے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ ملزمان تک پہنچنے میں مدد مل سکے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ قبائلی تنازعات بھی امن کے قیام میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ دیرپا امن کے قیام کے لئے قبائلی تنازعات اور تصفییہ طلب مسائل کو صوبے کی دیرینہ روایات کے مطابق حل کیاجائےجس کےلئے وہ تمام سرکردہ قبائلی اکابرین سے درخواست کرینگے کہ وہ بھی اپنا سرگرم اور متحرک کردار ادا کریں وزیراعلیٰ نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت بھی قبائلی تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے وزیراعلیٰنے واقعہ کے جان حق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انکے لئے صبر جمیل اور مرحومین کے لئے مغفرت کی دعا کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments