About Me

360 دن خاموش رہنے والے اپوزیشن اراکین بجٹ قریب آتے ہی سڑکوں پر نظر آتے ہیں، ترجمان حکومت بلوچستان

 



360 دن خاموش رہنے والے اپوزیشن اراکین بجٹ قریب آتے ہی سڑکوں پر نظر آتے ہیں، ترجمان حکومت بلوچستان


کوئٹہ: تر جمان حکومت بلو چستان لیا قت شاہوانی نے کہا ہے کہ تاریخی اور عوامی بجٹ پیش کرنے جارہے ہیں360 دن خاموش رہنے والے اپوزیشن اراکین بجٹ قریب آتے ہی سڑکوں پر نظر آتے ہیںبلوچستان اسمبلی میں کسی بھی رکن پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے اپوزیشن جماعتوں نے اگر بجٹ پر کام کیا ہے تو تجاویز لائیں ۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ تاریخی اور عوامی بجٹ پیش کرنے جارہے ہیں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ بنایا گیا ہے گزشتہ سال 2700 کلومیٹر جبکہ رواں سال سڑکوں کا 3000 کلو میٹر جال بچھایا جارہا ہے ہر ضلع میں ہائیر سیکنڈری اسکولز تعمیر ہونگے نئے پانی کی کمی کو پورا کرنے کےلئے ڈیموں کی تعمیر اور نئی آسامیاں تخلیق کرنے جارہے ہیں بلوچستان میں جمہوریت کے دعویداروں نے روایات کی پاسداری نہیں کی اور اب پروپیگنڈا کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں کسی بھی رکن پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے اپوزیشن جماعتوں نے اگر بجٹ پر کام کیا ہے تو تجاویز لائیں 360 دن خاموش رہنے والے اپوزیشن اراکین بجٹ قریب آتے ہی سڑکوں پر نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے جعلی منصوبوں کو ختم کرکے کرپشن کا راستہ بند کیا ہے اپوزیشن کے کسی بھی حلقے کو نظرانداز نہیں کیا جارہا ہے تمام حلقوں میں کام ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر منتخب نمائندوں کا واویلا کررہے ہیں جو اپوزیشن حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا اعتراف ہے حکومت نے اپوزیشن کے بہتر تجاویز پر عمل کیا ہے اپوزیشن جماعتیں بلوچستان اسمبلی کے روایات پامال نہ کرے۔

Post a Comment

0 Comments