About Me

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر صوبائی رہنماحاجی میرنوراللہ لہڑی کا جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رد عمل

 




بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر صوبائی رہنماحاجی میرنوراللہ لہڑی نے کہا ہے بلوچستان مخلوط حکومت  وزیر اعلی جام  کمال خان عالیانی کی قیادت میں متحد اور مستحکم ہے تحریک عدم اعتماد کی تمام سازشیں نا کام ہونگے کیونکہ جام کمال عالیانی کو اتحادیوں اور عوام کی بھرپور تائید اور حمایت حاصل ہے انہوں نےکہا کہ بلوچستان میں بی اے پی تمام اتحادیوں۔ہمدردوں ساتھیوں اور پارٹی ورکرز کو ساتھ لے کرچل رہی ہے انہوں نے کہا کہ جام کمال خان عالیانی ایک مضبوط وزیراعلی ہیں جن کی مثبت پالیسوں کے سبب آج بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے اور وہ صوبے سے پسماندگی کے خاتمے اور عوام کی معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے صوبے کے تمام علاقوں میں یکساں طور پر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام حکومت کی کارکردگی سےمطمئن اور آعتماد کا اظہا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے والے اپنا شوق پورا کرلئے لکین ان کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمیں بی اے پی کے سربراہ وزیراعلی جام کمال خان عالیانی کی قیادت پر فخر ہے

Post a Comment

0 Comments