کوئٹہ
وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے قیدیوں کی سزاوں میں دو ماہ کی تخفیف، بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ اور بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز کی سیڈ منی میں 2 بلین روپے تک اضافہ
سرکاری محکمہ جات کے ملازمین کے میڈیکل واجبات کی ادائیگی کے لئے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور ہرنائی زلزلہ متاثرین کی بحالی اور امداد کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے جلد از جلد ضروری کارروائی پایا تکیمل تک پہنچانے کا حکم جاری کیا ہے
ہفتہ کے روز سی ایم سیکرٹریٹ سے جاری مختلف ڈائریکٹیوز میں وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کے لئے ابتک ہونے والے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ان اقدامات کو موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے
وزیر اعلی بلوچستان نے ہدایت کی ہے زلزلہ سے جانبحق اور زخمی افراد کو جلد از جلد جانی و مالی نقصانات کے ازالے کے لیے امدادی رقومات کے اجراء کے لئے کارروائی کو تیز کیا جائے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ہدایت کی ہے کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ اور بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز کی سیڈ منی میں اضافے کے لئے سمریز وزیر اعلی سیکرٹریٹ منظوری کے لیے بھیجوائی جائیں۔
جبکہ دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلبہ کے تعلیمی اخراجات کے دائرہ کار میں وسعت مختص نشستوں میں اضافے کے لئے بھی متعلقہ صوبوں کے حکام سے رابطہ کیا جائے اور اسکالرشپ پالیسی پر نظر ثانی کی جائے تاکہ غریب افراد کو سرکاری سطح پر صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی کا دائرہ وسیع کیا جاسکے اور اس کے ثمرات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائے جاسکیں۔
0 Comments
Thanks for comment Admin will review and approved