About Me

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما قائد سریاب میرعثمان پرکانی نے کہا ہے بلوچستان مخلوط حکومت وزیر اعلی جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں متحد اور مستحکم ہے



بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما قائد سریاب میرعثمان پرکانی  نے کہا ہے بلوچستان مخلوط حکومت  وزیر اعلی جام  کمال خان عالیانی کی قیادت میں متحد اور مستحکم ہے تحریک عدم اعتماد کی تمام سازشیں ناکام ہونگے کیونکہ جام کمال عالیانی کو اتحادیوں اور عوام کی بھرپور تائید اور حمایت حاصل ہے

 انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بی اے پی تمام اتحادیوں۔ہمدردوں ساتھیوں اور پارٹی ورکرز کو ساتھ لے کرچل رہی ہے انہوں نے کہا کہ جام کمال خان عالیانی ایک مضبوط وزیراعلی ہیں اور رہینگے۔

 جن کی مثبت پالیسوں کے سبب آج بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ میں گامزن ہے اور وہ صوبے سے پسماندگی اور غربت کے خاتمے اور عوام کی معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے صوبے کے تمام علاقوں میں یکساں طور پر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام حکومت کی کارکردگی سےمطمئن اور آعتماد کا اظہا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے والے اپنا شوق پورا کرلئے لکین ان کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا میر عثمان پرکانی نے کہا کہ ہمیں بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ وزیراعلی جام کمال خان عالیانی کی قیادت پر فخر ہے۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان زندہ باد

Post a Comment

0 Comments