About Me

تحریک عدم اعتماد جمع ہوچکی ہے جام کمال نے مقابلہ کرنا ہے تو شوق سے کریں۔ قدوس بزنجو



تحریک عدم اعتماد جمع ہوچکی ہے جام کمال نے مقابلہ کرنا ہے تو شوق سے کریں۔ قدوس بزنجو

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اب اسمبلی میں فیصلہ ہوگا جام کمال وزیر اعلیٰ رہےگا یا نہیں۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مستعفی ہونے سے انکار کیا

جام کمال سے ناراض میر ظہور بلیدی بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر مقرر
بلوچستان میں وزیر اعلیٰ جام کمال کے حامی اور مخالف ناراض گروپ اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے اب فیصلہ 20 اکتوبر کو ہوگا۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال تحریک کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو مقابلہ کرلیں اپنا شوق پورا کریں، قواعد کے مطابق تحریک 20 اکتوبر کو اسمبلی میں پیش ہوجائےگی۔

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض رکن میر ظہور بلیدی نے کہا ہےکہ 14 اراکین نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے ہیں، جام کمال نے تحریک عدم اعتمام کا مقابلہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، یہ ان آئینی حق ہے ہمیں احتراز نہیں۔

ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے رد عمل میں کہا ہےکہ  اسپیکر عبدالقدوس بزنجوکی ذمہ داری ہے کہ وہ بطور اسپیکر غیر جانبدار رہیں اور اپنے حلف کی پاسداری کریں۔

Post a Comment

0 Comments