About Me

اپوزیشن ٹھیکوں فنڈز اور اور کاموں کیلئے سراپا احتجاج ہیں، جام کمال

 



اپوزیشن ٹھیکوں فنڈز اور اور کاموں کیلئے سراپا احتجاج ہیں، جام کمال



کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ پہلے کہاتھاکہ اپوزیشن ٹھیکوں،فنڈز اور کام کیلئے سراپااحتجاج ہیں،ہم الزام نہیں لگا رہے بلکہ بی این پی کے سربراہ اور خاتون ایم پی اے کی گفتگو دیکھاجائے،سرداراختراپنے پارٹی ایم پی ایز کی بہترمعلومات اور شناخت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی پارٹی کی خاتون ایم پی اے نے سب کچھ اگل دیا،بجٹ کومشکوک بنانا افسوسناک،بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں نے بڑی محنت سے 4ماہ کے عرصے میں عوام دوست بجٹ بنایاہے اور تمام تر تفصیل کے ساتھ اسمبلی میں پیش کرکے پاس کیاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ آڈیوپیغام اور تحریر دوبارہ سن اور دیکھ لیں ٹھیکوں کیلئے رش کرنے کی بات میری نہیں آج جب ہم نے کہاکہ اپوزیشن ٹھیکوں،فنڈز اور کاموں کیلئے سراپااحتجاج ہیں تو بہت سے لوگوں نے نہیں مانا آج اپ خود دیکھ لیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نہیں الزام نہیں لگا رہے بلکہ بی این پی کے سربراہ اور پھر ایک خاتون ایم پی اے کی بات چیت ہے،ثناء بلوچ،اخترحسین لانگو،حمل کلمتی،ملک نصیرشاہوانی اور احمدنواز بلوچ نے بلوچستان اسمبلی پر حملہ آور ہوئے ایسے لوگوں کو منتخب کیاگیاہے جواب ان کے خود کی لیڈرشپ سوال اٹھا رہی ہے۔جام کمال نے سرداراخترجان مینگل کی ایک آڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ اس پہلو پر بہت حد تک میں آپ کے ساتھ اتفاق کرتا ہوں آپ اپنے پارٹی ایم پی ایز اور لوگوں کی بہتر معلومات اور شناخت رکھتے ہیں اسی طرح آپ کے ایم پی اے اور پارٹی کارکنوں نے 18 جون کو بھی صوبائی اسمبلی پر حملہ کیایہی وجہ ہے کہ آپ کی ایک خواتین ایم پی اے نے سب چیزیں آج اگل دیں۔انہوں نے بجٹ سے متعلق حامد میر صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ کی فائنل شکل، تخمینہ اور ترقیاتی کام ہمیشہ بجٹ کے دن ہی پیش کی جاتی ہیں۔ اگر آپ میرے ٹویٹ دیکھیں، تو آپ دیکھیں گے کہ ہم نے 4 ماہ پہلے بجٹ پر کام شروع کیا تھا۔سینئر صحافی اور صافی سسپنس بنانا پسند کرتے ہیں. میری آج کی تقریر بھی دیکھیں اور سنیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنی گفتگو کہ ہماری کابینہ نے بھی بجٹ نہیں دیکھا پر وضاحتی ویڈیو پیغام میں کہاکہ بجٹ میں نے گزشتہ روزبجٹ پر فائنل تقریر کی بجٹ فائنلازیشن کے بعد منظورہوا صوبائی حکومت کے تین سالہ کارکردگی میں تفصیلی کے ساتھ اسمبلی میں پیش کی ایک دو ٹویٹس میں نے دیکھیں کہ بجٹ نہ کابینہ نے دیکھا نہ کسی نے دیکھا یہ بجٹ کابینہ نہیں دیکھا تو کس نے بنایاہے؟ الفاظ کو مکس کیاجارہاہے جب بھی بجٹ پیش ہوتاہے یہ تمام محکموں کے مطالبات،گرانٹس سمیت تمام چیزوں ڈویلپمنٹ،تنخواہیں وغیرہ کی تفصیل ہوتی ہے گزشتہ تین سے چار ماہ کے دوران تمام محکمے،وزراء،پارلیمانی سیکرٹریز باری باری اپنے اخراجات کے حوالے سے ڈیمانڈز،اسٹیمیٹس پیش کرتے رہے جب بجٹ کمبائن ہوتاہے تووہ سنگل بک فارم کسی اور کے پاس نہیں ہوتی یہ بجٹ کے دن پیش کیاجاتاہے لوگوں میں غیر ضروری سسپنس پیدا کرنا افسوسناک ہے ہم نے تمام تر چیزیں تفصیل کے ساتھ عوام کے ساتھ شیئر کی ہے الحمد اللہ جس طرح بجٹ بنایا اسی طرح اسمبلی میں پیش کیا ہے بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں نے مل کر محنت سے بجٹ پیش کیاہے۔

Post a Comment

0 Comments