About Me

جام کمال کی وائبر ہیکرز کی خوف سے عدم اعتماد لانے والے اراکین اسمبلی نے اگلے پیر یعنی 25 اکتوبر صبح گیارہ بجے تک دن رات اسمبلی بلڈنگ میں رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے



جام کمال کی وائبر  ہیکرز کی خوف سے عدم اعتماد لانے والے اراکین اسمبلی نے اگلے پیر یعنی 25 اکتوبر صبح گیارہ بجے تک دن رات اسمبلی بلڈنگ میں رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 ویسے بھی بجٹ کے دوران  اپوزیشن اراکین نے  پہلے بجلی گھر کے تھانے میں کافی دن گزارا ۔ اب بھی صوفی صاحب یعنی جام کمال سے انکو بڑا خطرہ ہے کیونکہ انھوں نے آج  اپنا نمبر آف گیم پورا کرکے بڑے اعتماد کے ساتھ اسمبلی ایا تھا ۔ 
چار اراکین کو گھروں میں یا نامعلوم مقام پر محسور جبکہ لالہ رشید بلوچ تعویذ کیلے روانہ کیا تھا اپوزیشن و ناراض اراکین کی تعداد 32 رہ گئے۔ خدا بھلا کرے یا جام کی قسم پھوٹی کہ عین وقت یعنی سہ پہر تین بجے دمڑ جام کے ہیکرز کو چکمہ دے کر ناراض اراکین کی بل میں گھس گیا۔  یوں اپوزیشن پر قسمت کا دیوی مہربان ہوا اور جام کمال کی نمبر آف گیم عین وقت تبدیل ہوگیا۔ اور 33 اراکین کی کل 65 اراکین کے حساب سے برابر ہوگئے   اور کچھ دیر لالی رشید تعویذ سمیت آیا ۔

 
اب بھی احوالِ زھری  کو نہ جانے کیوں ایسا لگتا ہیکہ جام کمال نیا کھیل بڑے مہارت کے ساتھ  کھیلنے والا ھے۔ کیونکہ یہ اقتدار کیلئے جام آخری حد تک جاسکتا ہے۔  بقول جام کے پارٹی تو اسمبلی کے ندر اب شروع ہوئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments